کرپشن کیس: احتساب عدالت نے سابق ڈائریکٹر حج رائو شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 مئی تک توسیع کردی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث سابق ڈائریکٹر حج رائو شکیل احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 مئی تک توسیع کردی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کیخلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں۔ احتساب عدالت نے سابق اسسٹنٹ کمشنر رفیق احمد اعوان کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم کا جزوی بیان قلمبند کیا۔