• news

مصری عدالت نے مرسی کے مزید 102 حامیوں کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی

قاہرہ (این این آئی) مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے مزید 102 حامیوں کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی، مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 102 حامیوں کو فسادات برپا کرنے اور ان میں حصہ لینے کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے عدالتی فیصلے کے مطابق تمام  102 افراد کو دس دس سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر متعدد افراد غیر حاضر تھے  تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر حاضر افراد کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے جب کہ اس موقع پر دیگر پہلے سے ہی قید افراد کو جیل بھیج دیا گیا، محمد مرسی کے یہ حامی  گزشتہ سال صدر کی معزولی کے بعد ہونے والے مظاہروں میں گرفتار ہوئے تھے اس سے قبل محمد مرسی کے 500 حامیوں کو قاہرہ میں منیا کی اسی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی واضح رہے کہ یہ تازہ فیصلہ اسلام پسندوں کے خلاف فوج کی حمایت والی مصری حکومت کے جاری قدغن کے درمیان آیا، تمام گرفتار افراد  پر سمالوط شہر میں مظاہروں کا الزام ہے جو معزول صدر مرسی کے حامیوں کے دھرنے کے خلاف پر تشدد کارروائی کے بعد شروع ہوا تھا تمام تر پابندیوں کے باوجود مرسی کے اسلام پسند حامیوں کا مظاہرہ جاری ہے محمد مرسی کو گزشتہ سال جولائی میں ان کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں فوج نے برطرف کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن