• news

ڈی آئی خان: زہریلے مواد سے جاں بحق ہونیوالے 9افراد سپر خاک، لواحقین کا احتجاج

ڈی آئی خان/پشاور(این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں شوگر مل کے زہریلے مواد سے جاں بحق ہونے والے 9فراد کو سپرد خاک کردیا گیانماز جنازہ رمک میں ادا کردی گئی ،نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں شہریوں نے شرکت کی جبکہ علاقے میں سوگ کا سمااورہر آنکھ اشکبارتھی،ادھر ڈی آئی خان میں زہریلے نالے میں ڈوب کر جاں بحق نو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ واقعہ کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیااورروڈبلاک کردی۔المناک سانحے پر وزیراعلیٰ خیبرپی کے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی حکام کو کارروائی کی ہدایت کردی،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس پی آصف محمودنے بتایاکہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں کئی مزدور اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے،کہ راستے میں شوگرملوں کے زہریلے مواد سے بھرے نالے کو عبور کرتے ہوئے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ایک خاتون اور بچی بے ہوش ہو کر نالے میں گرگئیں۔خاتون اور بچی کو بچانے کے لئے نالے میں اترنے والے دیگر افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی، امدادی کارروائیوں کے بعد خاتون اور بچی سمیت 5 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، جبکہ 4 افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔مرنے والے 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ادھر ڈی آئی خان میں زہریلے نالے میں ڈوب کر جاں بحق نو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،پولیس کے مطابق مقدمہ شوگر مل کے مالک اور جنرل منیجر سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے شوگر مل کے جنرل منیجر سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا، جب کہ واقعہ کے بعد مل کا مالک فرار ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیااورروڈبلاک کردی۔

ای پیپر-دی نیشن