• news

نوازشریف اور زرداری ملے ہوئے ہیں، رحمن ملک امریکی ایجنٹ تھا: جمشید دستی

مظفر گڑھ (اے پی اے) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا  نوازشریف، آصف زرداری اندر سے ملے ہوئے ہیں، رحمان ملک سی آئی اے اور امریکہ کا ایجنٹ تھا، جس نے ملکی سالمیت کو خاصا نقصان پہنچایا، حکمران عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران سے نجات دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔11مئی کو احتجاج میں شامل ہو کر ان کو دیئے گئے ووٹ کے گناہ کا کفارہ ادا کریں۔ وہ جمعیت القریش فائونڈیشن اور انجمن تاجران خان گڑھ کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے انجمن تاجران کو گشت کے لئے، موٹر سائیکل اور دو گارڈز دینے کا اعلان کیا۔ جمعیت القریش کے چیئرمین شیخ سلیم باکسر نے اعلان کیا کہ فائونڈیشن فری ایمبولینس ڈسپنسری چلائے گی اور غریب بچیوں کو جہیز دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن