جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ریٹائرڈ ملازمین کا اپنی پنشن بکس جلانے کا اعلان
ٹانک( نوائے وقت نیوز)جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کے عمررسیدہ ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے پنشن بکس جلانے کا اعلان کیا ہے،جنوبی وزیرستان ،نیم قبائلی علاقے جنڈولہ اور ضلع ٹانک کے 18 ہزار سے زائد عمررسیدہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے صرف ایک نیشنل بینک ٹانک میں قائم ہے ،جہاں بے حد رش کے باعث ملازمین سخت دھوپ میں قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں ،ان میں اکثریت سکیورٹی فورسز سے ریٹائرڈ ملازمین کی ہے،انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں مزید بنک کھولنے کا اعلان کریں،ورنہ وہ اجتماعی طور پر اپنی پنشن بکس جلادینگے۔