مودی کو اہم حلقے بنارس میں کیجریوال بھاری پڑسکتے ہیں:نیویارک ٹائمز
بنارس؍نیویارک ٹائمز(اے پی اے) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کوپارٹی کے اہم حلقے بنارس میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھاری پڑسکتے ہیں۔اتر پردیش کے شہر بنارس کو ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔