• news

بھارت نے زائرین کو ویزے نہ دیکر پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی: سردار یوسف

اسلام آباد(ثناء نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے لئے ویزے نہ دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بھارتی رویے نے پاکستانی قوم کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اس طرح تعلقات معمول پر کیسے آ سکیں گے ۔  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  سردار محمد یوسف نے کہا کہ بھارت سے پاکستان آنے والے یاتری کو حکومت پاکستان کی جانب سے جو سہولیات دی جاتی ہیں، اس کے برعکس پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے لئے ویزوں سے انکار پر ہماری عوام کے مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن