امریکہ میں مرس وائرس سے متاثرہ پہلے کیس کی تصدیق
نیویارک(آن لائن)امریکہ میں محکمہ صحت کے حکام نے مشرق وسطیٰ میں دو سال قبل پھیلنے والے مہلک وائرس مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سینڈروم (مرس) کے ایک مریض میں پائے جانے کی تصدیق کردی ہے اور امریکہ میں مرس کا یہ پہلا کیس ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکہ کے مراکز برائے انسداد امراض (سی ڈی سی) نے بتایا ہے کہ ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مرس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔اب سی ڈی سی اور محکمہ صحت کے حکام اس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔