مصر میں صدارتی انتخاب کے دونوں امیدواروں نے انتخابی مہمات کا آغاز کر دیا
قاہرہ(این این آئی)مصر میں صدارتی انتخاب کے دونوں امیدواروں نے ہفتہ کواپنی انتخابی مہمات کا آغاز کر دیا ،سابق آرمی چیف سیسی نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ میں مصریوں کو محنت سے کام کرنے پر زور دیتا ہوں۔ میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میری ساتھ ذمہ داری میں شریک ہوں، صباحی نے بالائی مصر کے عوام کو ایک نئی معاشی سکیم دینے کا وعدہ کیا ۔