امریکہ: لڑکی سے اجتماعی زیادتی، بچانے کیلئے آنیوالے بھائی کو بھی قتل کردیا گیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں اپنی 12 سالہ بہن کو اجتماعی زیادتی سے بچانے کیلئے آنیوالے 8 سالہ بھائی کو بھی درندوں نے مار ڈالا۔ ریاست ورجینیاکے شہر رچمنڈ میں چند درندوں نے ایک گھر میں گھس کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسی دوران آواز سن کر گلی میں کھیلنے والا لڑکی کا بھائی اندر آیا تو درندوں نے اسے مار مارکر ہلاک کردیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔