کوٹلہ مغلاں زیادتی کیس: نمونے آج لیبارٹری بھجوائے جائینگے
جام پور + کوٹلہ مغلاں (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار)کوٹلہ مغلاں اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث دو نامعلوم ملزمان کی پانچ روزگزرنے کے بعد بھی شناخت اور گرفتاری نہ ہوسکی جبکہ مرکزی ملزمان مرزا سکندر خان اور جام حسین ہائی کورٹ ملتان سے 12مئی تک حفاظتی ضمانت کے بعد تاحال شامل تفتیش نہ ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج جائے واردات سے ملنے والی ،،گِندی،، جلی ہوئی سگریٹ کے ٹوٹے اور زیاتی کا شکار لڑکی کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے جس کی مدد سے نامزد ملزمان کے گناہ گار اور بے گناہ ہونے بارے حتمی فیصلہ ہو گا۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر خود اس مرحلہ کی نگرانی کریں گے۔