• news

شانگلہ: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5مسافر جاں بحق‘5زخمی

شانگلہ(آن لائن) شانگلہ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر گاڑی بٹگرام سے شانگلہ آرہی تھی کہ سکرگاہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن