آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 2 لارجر بنچوں سمیت سات بنچ تشکیل
اسلام آباد(ثناء نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 2لارجر بنچوں سمیت سات بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو ججوں کی سنیارٹی سمیر ا ملک نااہلی،نیشنل پولیس فائڈیشن سکینڈل ، سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کی جانب سے فنڈز کے اجراء غیر قانونی 650سی این جی اسٹیشنز لائسنسز کیس سمیت متعدد لاپتہ شہریوں کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔