• news

دنیا بھر میں تھرمل پاور پلانٹ بند ، پاکستان میں لگائے جا رہے ہیں: عابد صدیقی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پوری دنیا تھرکول سے چلنے والے پاور پلانٹ آلودگی کی وجہ سے بند کر رہی ہے جن میں چین سرفہرست ہے جس نے کوئلے سے چلنے والے سارے پاور پلانٹ بند کر دیئے کیونکہ وہاں آلوگی سے دمہ اور دیگر بیماریاں پھیل رہی تھیں۔ہماری حکومت ناقابل عمل منصوبے پر زور لگا رہی ہے ان تھرکول منصوبوں میں استعمال ہونے والا کوئلہ آسٹریلیا سے درآمد ہو گا جبکہ پاکستان کا کوئلہ اس میں استعمال نہیں ہو گا۔ ان منصوبوں سے مہنگی بجلی پیدا ہو گی جبکہ پاکستان کو سستی بجلی کی ضرورت ہے اگر مہنگی بجلی ہی بنانی ہے تو ہائیڈرل پاور پلانٹ کیوں نہیں چلائے جاتے۔

ای پیپر-دی نیشن