معاشی استحکام کے دعوے باتوں تک محدود حکومتی کارکردگی صفر ہے: قاضی احمد سعید
لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کیے جا نے والے دعوے صرف باتوں کی حد تک ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے۔ حکومت معیشت، لو ڈ شیڈنگ اور امن وامان کی صو رتحال پر قابو نہیں پا سکی۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پا نچ برسوں میں اپو زیشن اور پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیے رکھا ۔