• news

شمالی وزیرستان میں دو بم دھماکے‘ سوات میں جھڑپ‘ سیکورٹی اہلکار‘ چار شدت پسند جاں بحق

میران شاہ/ سوات (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان ایجنسی میں دو مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے دو دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، دوسری جانب میران شاہ کے علاقے غلام خان روڈ سے 10کلو وزنی بم برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ میران شاہ کے علاقے غلام خان روڈ پر ہوا۔ دوسرا دھماکہ میران شاہ کی حدود سیدگی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میران شاہ میں کرفیو نافذ ہے جس کے دوران بم برآمد کیا گیا۔ ادھر سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے سرسروارے اور ازیکہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار شدت پسند جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن