وادی تیراہ شدت پسندوں سے پاک ، آئی ڈی پیز پرسوں سے واپس آئیں گے: پولیٹکل انتظامیہ
پشاور (آن لائن) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کو شدت پسندوں سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 3 برسوں کے بعد یہاں سے نقل مکانی کرنے والے اب واپس آئیں گے۔ پولیٹکل انتظامیہ باڑہ کے مطابق وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے ولے 23 ہزار سے زائد خاندانوں کی مرحلہ وار واپسی پرسوں 7 مئی سے شروع ہو گی۔ رضاکارانہ طور پر جانے والے آئی ڈی پیز کو 6 ماہ کا راشن و دیگر سہولیات کیساتھ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔