• news

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 8مئی کو ہو گی، فروغ نسیم کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیگی

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 8 مئی کو ہو گی جہاں خصوصی عدالت مقدمہ سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کی فراہمی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔ واضح رہے  گذشتہ سماعت پر خصوصی عدالت نے بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے اس رپورٹ کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیلہ محفوظ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وکلائے صفائی کو ایف آئی اے کی وہ تحقیقاتی رپورٹ فراہم کی جائے جس کی بنیاد پر پرویز مشرف کے خلاف کے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن