• news

دنیا بھر میں معاشی ترقی کیلئے خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں: رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن)معیشت کی مضبوطی خواتین سے مشروط ہے ۔صف نازک نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق چین ،بھارت ،برازیل ،جنوبی افریقہ اور روس کے کاروباری اداروں پر30 فیصد خواتین حکمرانی کررہی ہیں ۔یہ شرح جی 7 جیسی قدیم تنظیم سے بھی زیادہ ہے  جہاں بڑے بڑے کاروباری اداروں پر صرف20 فیصد خواتین چھائی ہوئی ہیں۔ چین کے مالیاتی اداروں میں تو60 فیصد خواتین اعلی عہدوں پر کام کررہی ہے یہ شرح عالمی شرح سے بھی بہت زیادہ ہے۔ سال2000 ء میں پاکستان کی کل لیبر فورس میں خواتین کا حصہ13.7 فیصد تھا لیکن اب یہ حصہ21.6 فیصد ہوگیا ہے۔بھارت میں گزشتہ8 سالوں میں کل لیبر فورس میں خواتین کا حصہ چار فیصد سے بڑھ کر34 فیصد تک ہوگیا ہے اور یہ حصہ بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن