• news

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات آج ہونگے، اسحق ڈار پاکستان کی قیادت کرینگے

دبئی (آئی این پی) آئی ایم ایف سے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے جائزہ مذاکرات کے ابتدائی دور کے بعد پالیسی مذاکرات کا مرحلہ (آج) پیر سے شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج دبئی پہنچ کر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے‘ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرضے کی 55 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کے اجرا کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف وفد کو تیسری سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن