ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی تقرری رواں ہفتے ہونے کا امکان
اسلام آباد (آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی تقرری رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔ نئے ڈی جی پاسپورٹ کیلئے وزیر داخلہ افسران کے انٹرویو لیں گے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خالی آسامی پر کرنے کیلئے ریکوزیشن کی جائیگی۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سکندر سلطان کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد یہ عہدہ گزشتہ ایک ہفتہ سے خالی ہے۔