پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن حکام کو طلب کیا گیا ہے تاکہ بے نظیر شہید انٹرنیشنل ائر پورٹ منصوبے بارے اعتراضات کا جواب لیا جا سکے۔