بھارتی انتخابات کا آٹھواں مرحلہ بدھ کو ہو گا، 64 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی پارلیمانی انتخابات کا آٹھواں مرحلہ بدھ کو ہو گا جس میں دو ریاستوں کی 64نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے اس سے پہلے سات مراحل مکمل ہو چکے ہیں جب کہ تمام مراحل کے نتائج کا اعلان 16مئی کو کیا جائے گا بھارتی میڈیا پارلیمانی انتخابات کا آٹھواں مرحلہ بدھ کو ہو گا جس میں ہماچل پردش اور اترکھنڈ کی دو ریاستوں کی 64 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے اس سے پہلے سات مراحل مکمل ہو چکے ہیں آٹھویں مراحل کی تکمیل کے بعد 502 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائیگا اور اس مرحلے کے بعد صرف ایک مرحلہ باقی رہ جائے گا آخری مرحلے میں دو ریاستوں کی 41 نشستوں پر ووٹنگ ہو گی آخری مرحلہ نو مئی کو ہو گا حال ہی میں بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے او اس سے قبل پولنگ عملے پر تشدد اور ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی کے مرید سخت اقدامات کئے گئے ہیں ملک بھر میں پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے بی جے پی اور حکمراں جماعت کانگریس میں سخت مقابلہ متوقع ہے جب کہ عام آدمی پارٹی اور دیگر مقامی جماعتیں بھی اپنا اپنا منشور لے کر میدان میں پھر رہی ہیں۔