طلبہ کا احتجاج، کنڈولیزا رائس نے یونیورسٹی میں خطاب منسوخ کر دیا
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) سابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس نے نیو جرسی کی اونگرز یونیورسٹی میں اپنا متنازع خطاب منسوخ کر دیا جس کی وجہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے عراق میں انکے کردار کیخلاف احتجاج تھا۔ رائس کو یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کیلئے 35ہزار ڈالر ادا کئے جانا تھے۔ انہیں یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری بھی دینا تھی لیکن اس ہفتے کے شروع میں طلبہ نے انتظامیہ کیمپس کے سامنے دھرنا دیدیا تھا۔