• news

بھارت: پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی،15 ہلاک

نئی دہلی (بی بی سی)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 15 لوگ مارے گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مرنیوالوں میں ایک بچہ اور 12 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اجین رینج کے آئی جی وی کمار کے مطابق حادثے میں ابھی تک 15 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے جن میں 12 خواتین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ضلع کے کلکٹر اور ایس پی سمیت دیگر عہدیدار جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

ای پیپر-دی نیشن