ججز تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں اضافہ کیلئے تنظیموں کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 8 مئی کو ہوگا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ججوں کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں اضافہ کیلئے تشکیل کی گئی خصوصی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 8 مئی کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کی ججوں کی تقرری کمیٹی کے اختیارات میں اضافہ اور جوڈیشل کمشن کے ججز کی تقرری میں اختیارات کو محدود کرنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی۔