• news

لاہور چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ عثمانیہ کلب نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ عثمانیہ کلب نے جیت لیا۔ لاہور برٹ فٹبال کلب اور اکیڈمی کے زیر اہتمام کھیلا جانے والے ٹورنامنٹ عثماینہ فٹبال کلب ا نے رئیل لاہور کوہراکرجیت لیا۔ مقررہ وقت تک کوئی  ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ پانچ پانچ پنلٹی ککس دی گئیں جس پر بھی مقابلہ برابر رہا‘ سڈن ڈیتھ پر عثمانیہ کلب نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مینجمنٹ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیوپلمنٹ کارپوریشن چودھری کبیر احمد خان، چیف ایگزیکٹو ایجوکیٹر ایلیٹ کیمپس معظم خان، سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن خاور شاہ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک پرویز سعید میر، چودھری عابد مشتاق، شیخ مظہر، چودھری ذوالفقار ایڈووکیٹ نے انعامات تقسیم کیے۔  چودھری کبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کوششوں سے ملک بھر میں سپورٹس کی سرگرمیوں سے ملک کا سوفٹ امیج متعارف کرایا جا رہا ہے۔ حکومت سے درخواست کرینگے کہ جن اداروں میں کھیلوں کا سیٹ اپ نہیں  وہاں ٹیمیں بنائی جائیں۔  ٹورنامنٹ کیلیے  ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے خاص تعاون کیا۔

ای پیپر-دی نیشن