انڈین پریمیئر لیگ: بنگلور نے حیدر آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
بنگلور (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 24 ویں میچ میں بنگلور نے حیدر آباد 4 وکٹوں کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ حیدر آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، مچل سٹارک اور ارون نے دو دو وکٹیں حاصل کی بنگلور نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا اے بی ڈویلئرز نے 41 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 8 چھکے، اور 4 چوکے شامل تھے۔ شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اے بی ڈویلیئرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔