ملک ریاض کے بھائی طارق ملک انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ساڑھے دس بجے صبح بحریہ ٹائون میں ادا کی جائیگی
لاہور (نیوز رپورٹر) معروف بزنس مین ملک ریاض کے بھائی طارق ملک انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج منگل صبح ساڑھے دس بجے بحریہ ٹائون لاہور میں ادا کی جائے گی۔ طارق ملک کچھ روز سے شدید علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ چودھری شجاعت، پرویز الٰہی، مونس الٰہی صاحبزادہ حامد رضا نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔