فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لڑکی، 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد + ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لڑکی، 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں جواں سالہ لڑکی اور ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر229 ر۔ب کے مزمل کی جواں سالہ شادی شدہ ہمشیرہ (ر) کو ملزمان ملاں وغیرہ زبردستی گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ منصور آباد کے علاقہ شیخوپورہ روڈ سوک سنٹر کے قریب ملزمان عرفان وغیرہ دو ملزمان نے (ع) کو دبوچ لیا اور زبردستی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 347گ ب کے لیاقت علی نے پولیس کو درخواست دی اسکی بیٹی مسماۃ نسیم اخترکی شادی اسکے بھتیجے اعجاز کے ساتھ ہوئی تھی۔ نسیم اختر ان سے ملنے انکے گھر آئی ہوئی تھی جب وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ کھیتوں میں کام کیلئے گیا تو تین ملزمان ناظم علی وغیرہ اسکی بیٹی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔