• news

برطانیہ: اسلام کیخلاف انٹرنیٹ پر ہرزہ سرائی کرنیوالا کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار دستبردار

لندن (آن لائن) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک کونسل کی رکنیت کے لیے نامزد امیدوار نے ٹویٹر پر اسلام مخالف تحریریں پوسٹ کرنے پر معذرت  کر تے ہو ئے  پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ڈیوڈ بشپ نے حال ہی میں ٹویٹر پر  ایک ٹویٹ میں لکھا:''اسلام مخالف ہونا اچھی بات ہے'27, اپریل کو انہوں نے  لکھا اسلام امن اور ''ریپ'' کا مذہب ہے۔اس میں انہوں نے ایک چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں چار مسلمانوں کی گرفتاری کی حوالہ دیا۔اس تحریر کو پوسٹ کرنے سے دو روز قبل ہی  بشپ کو کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے کونسل کی امیدواری کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔اب انہوں نے ایک معذرت نامہ جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ کوئی بھی 22 مئی کو مجھے ووٹ نہ ڈالے۔میں غیر مشروط طور پر نامناسب ٹویٹس اور ری ٹویٹس پر معذرت خواہ ہوں اور اس جارحانہ حملے سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو مجھے اس پر افسوس ہے۔ مجھے امید ہے  برینٹ وڈ ساؤتھ کے مکین مجھے بروقت فیصلے میں غلطی پر معاف کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن