پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں پچاس مقامات پر احتجاج کریگی
لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک 11مئی کو ملک کے 50مقامات پر احتجاج کرے گی جبکہ لاہور میں ریلوے سٹیشن سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائے گی جسکے اختتام پر سربراہ عوامی تحریک ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے ۔ عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض السلام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس روز ضلعی سطح پر احتجاج ہوگا تاہم لاہور اور راولپنڈی میں مرکزی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ لاہور میںریلوے سٹیشن سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائے گی اور اسکے اختتام پرڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔