وزیر اعظم نے انگریزی، اردو میں گفتگو کی
کراچی (آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پورٹ قاسم میں بجلی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے پہلے انگریزی میں خطاب کیا جبکہ درمیان میں عوام سے اردو میں بھی گفتگو کی تاہم توانائی کے منصوبے شروع کرانے پر چین کی دوستی کا تذکرہ پھر انگریزی زبان میں کیا۔