• news

اہلیہ کو سیاست سے منع نہیں کیا انہوں نے خود خیر باد کہا، اب بھی مشورے لیتا ہوں: نواز شریف

لاہور( این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی اہلیہ کو سیاست سے منع نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود ہی اسے خیر باد کہا ہے، اب بھی ان سے مشورے لیتا ہوں اور انکے مشورے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا جب ہم قید میں تھے تو کلثوم نواز میدان تھیں اور انہوں نے یقینا بہت کلیدی کردار ادا کیا۔ انکے جذبے اور پختہ ارادے کی خوبی سے میں بھی واقف نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن