• news

برتھ سرٹیفکیٹ پر بچے کی تصویر لگوانے کے بعد بھارت میں روکی جانے والی پاکستانی خاتون بیٹے سمیت گھوٹکی پہنچ گئی

گھوٹکی (ثناء نیوز) بھارت میں نومولود کے برتھ سرٹیفکیٹ پر تصویر نہ ہونے کی وجہ سے روکی جانے والی پاکستانی خاتون فاطمہ اپنے بچے کے ہمراہ گھوٹکی پہنچ گئی۔ فاطمہ مہر والدین سے ملنے بھارت گئی تھی، جہاں 14 اپریل کو اس نے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ مقامی میونسپل کونسل نے بچے کو سہیل خان کے نام سے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ لیکن جب فاطمہ اپنے شوہر اور نومولود کے ہمراہ تھر ایکسپریس سے روانہ ہوئی تو مونابائو سٹیشن پر بھارتی امیگریشن حکام نے روک لیا۔ برتھ سرٹیفکیٹ پر تصویر نہ ہونے پر فاطمہ کو اپنے ہی بچے کی شناخت کے لئے دوبارہ دلی کا سفر کرنا پڑا۔ جہاں تین دن بعد برتھ سرٹیفکیٹ پر تصویر چسپاں کردی گئی اور وہ بچے کے ہمراہ ضلع گھوٹکی میں اپنے گائوں گاگن مہر پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن