• news

بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا ‘نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا: پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد(این این آئی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ اور ماتحت محکمے بجٹ سازی میں دن رات مصروف ہیں، بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 37کھرب روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملامین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 300  ارب روپے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن