پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں جاری
لاہور+ گوجرانوالہ (نامہ نگاران) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گذشتہ روز بھی گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے اور ریلایں نکالی گئیں۔ بہاولپور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نمبرداروں کی صوبائی تنظیم کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ ادھر ہارون آباد میں پاکستان عوامی تحریک نے پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کے لئے شیخ محمد اقبال قادری کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔گوجرانوالہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے انجمن طلبہ اسلام نے ریلی نکالی، جس میں طالب علموں کی کثیر تعدا دنے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی کا شرکاء نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی گوندانوالہ چوک سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ پراختتام پذیر ہوگئی۔