• news

الیکشن جیت گیا تو مرسی اور ان کی پارٹی اخوان المسلمون کا وجود مٹا دوں گا، مصری صدارتی امیدوار عبدالفتح السیسی کی دھمکی

قاہرہ (آن لائن/بی بی سی)مصر ی فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی انتخابی امیدوار عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ اگر انتخابات جیت گیا تو ملک سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کا وجود ہی مٹا دوں گا۔اپنے ایک انٹر ویو میں عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام اخوان المسلمون کو مسترد کر چکی ہے اور وہ کبھی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو قتل کرنے کے 2 منصوبے ناکام بنائے جا چکے ہیں، اگر صدارتی انتخابات جیت گیا تو مصر سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کا وجود مٹا دوں گا۔فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی نے کہا کہ جب گزشتہ برس محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تو کوئی سیاسی عزائم نہیں تھے لیکن اگر کسی کو ملک کے تحفظ، عوام اور ان کے مستقبل کو بچانے کا موقع ملتا تو اسے ضرور آگے آنا چاہیئے۔ عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مارچ میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں فوج کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن