ڈسکہ اور حویلی لکھا میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ دو شادی شدہ خواتین کی خودکشی
ڈسکہ+ حویلی لکھا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی۔ موضع ترگہ کے محمد اشرف کا اپنی بیوی شہربانو کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ ر وز بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر 28 سالہ شہربانو نے گندم میں رکھنے والی ز ہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے حالت تشویشناک ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ حویلی لکھا کے محلہ راٹھوراں کی 25 سالہ شادی شدہ شاہین بی بی نے گذشتہ دن گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محنت کش خاوند رشید احمد نے بتایا کہ میں نے تو کبھی اپنی بیوی کو تنگ نہیں کیا تھا۔ متوفیہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔