رحیم یار خان: نہر میں نہاتے 3 بچیاں ڈوب گئیں‘ ایک جاں بحق، 2کو زندہ نکال لیا گیا
رحیم یار خان (آئی این پی) رحیم یار خان میں رحیم مائنر میں نہاتے ہوئے تین بچیاں نہر میں ڈوب گئیں جس میں سے چھ سالہ اقصیٰ جاں بحق جبکہ دو بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ گذشتہ روز پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں رحیم مائنر میں تین بچیاں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئیں ریسکیو ٹیم کی تلاش کے بعد چھ سالہ اقصیٰ کی نعش اور دو بچیوں کو زندہ نکال لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچیوں کی عمریں چھ سے سات سال کی ہیں۔