حافظ آباد: ضمنی الیکشن پی پی 107، سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) پی پی 107کے ضمنی الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج نصیر احمد ورک نے سابق وفاقی وزیر چودھری لیاقت عباس بھٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سے لیاقت عباس بھٹی کی بی اے کی ڈگری کو بوگس قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا گیا تھا۔