• news

پاکستان کے 94فیصد، چین کے 86 اور امریکہ کے 91فیصد مرد خاندانی نظام پسند کرتے ہیں:گیلپ سروے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے 94 فیصد مرد خاندانی نظام کو اہمیت دیتے ہیں،چین میں 86 فیصد‘ جرمنی میں 78فیصد اور حیرت انگیز طور پر امریکہ میں 91 فیصد مرد معاشرے میں خاندانی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ منگل کو گیلپ سروے کے مطابق پاکستانی معاشرے میں 94فیصد مرد خاندانی نظام کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں ، ملک کے چاروں صوبوں میں 1200مردوں سے معاشرے میں خاندانی نظام سے متعلق رائے لی گئی۔ گیلپ سروے کے مطابق94فیصد پاکستانی مردوں نے  خاندانی نظام کی  شدید اہمیت سے متعلق رائے دی۔

ای پیپر-دی نیشن