• news

گرمی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں دستی پنکھوں کی قیمت دوگنی ہوگئی

لاہور (آئی این پی) بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے بعد ’’دستی پنکھوں‘‘ کی قیمت میں بھی دو گنا اضافہ ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے بعد شہریوں اور دوکانداروں کی بڑی تعداد گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دستی پنکھے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے دستی پنکھوں کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے ۔پہلے ان پنکھوں کی قیمت 15سے 25روپے تھی مگر اب بڑھ کر 35سے 50روپے کے درمیان فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن