• news

پاکستانی شہریوں پر پولیو ویکسین لگوائے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی، پی پی او، اے این پی نے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے پولیو پر قابو پانے میں حکومت پاکستان کی ناکامی پر پاکستانی شہریوں پر پولیو ویکسین لگوائے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی کا معاملہ ایوان میں زیر بحث لانے کے لئے گذشتہ روز تحریک التوا سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز رضا ربانی‘ اعتزاز احسن‘ سید غنی‘ مولا بخش چانڈیو‘ روبینہ خالد اور اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک اور سینیٹر زاہد خان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے اور اب حکومت کو کسی تاخیر کے بغیر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بیرون ملک جانے والا ہر پاکستانی سفر سے چار ہفتے پہلے پولیو سے بچائو کی ویکسین لگوائے۔

ای پیپر-دی نیشن