پاکستان جمہوری اتحاد کے قائم مقام صدر کی وینا ملک کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش
چیچہ وطنی(آئی این پی) پاکستان جمہوری اتحاد کے قائمقام مرکزی صدر شیخ شاہد حسین نے اداکارہ وینا ملک کو پی جے آئی میں شمولیت کی پیشکش کردی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا آزمائی ہوئی جماعتوں میں شمولیت سے وینا ملک کی شہرت کو نقصان پہنچے گا، وینا ملک پی جے آئی میں شمولیت اختیار کرکے ملکی سیاست میں بہترطورپر حصہ لے سکتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ویناملک اگر پاکستان جمہوری اتحاد میں شمولیت اختیار کرلیں تو انہیں مناسب مقام دیاجائیگا۔
پیشکش