ہر سال ہیپا ٹائٹس کے 50 ہزار مریض مر رہے ہیں: کشور زہرہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) منگل کے روز نجی کارروائی کا دن تھا اور ارکان نے اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے نکتہ ہائے اعتراضات کے ذریعہ اپنے حلقوں کے اور دیگر عوامی مسائل اجاگر کئے۔ ایم کیو ایم کی ایم این اے کشور زہرا نے کہا ہے کہ ہر سال ہیپاٹائٹس کے پچاس ہزار مریض مر رہے ہیں، بعض مریض بھارت میں ستر لاکھ روپے میں جگر ٹرانسپلانٹ کرا رہے ہیں۔ حکمران جماعت کے رکن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو بجلی چوری کرنیوالا چور ہی کہلائیگا۔ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔