• news

پرائیوٹ ممبرز ڈے ارکان کی عدم دلچسپی وزراء اور پارلیمانی لیڈرز کی فرنٹ لائن خالی رہی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’پرائیوٹ ممبرز ڈے‘‘ تھا۔ایوان میں دو قرار دادیں منظور کی گئیں اور دو توجہ دلائو نوٹس لئے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مجموعی طور ارکان کی حاضری مایوس کن رہی جب اجلاس شروع ہوا تو اس وقت ایوان 38ارکان موجود تھے جب اجلاس ملتوی ہوا تو اس وقت یہ تعداد 50تھی البتہ ایک مرحلے پر یہ تعداد 138 ارکان رہی لیکن یہ بات خاص طور پر نوٹ کی وزراء اور پارلیمانی لیڈروں کی فرنٹ لائن خالی تھی۔تحریک انصاف کے ارکان نے مسلم لیگ  (ن)  کے رکن کی جانب سے خیبر پی کے حکومت کو بجلی چور کہنے پر شدید احتجاج کیا اور بائیکاٹ کی دھمکی دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن