• news

کراچی ائر پورٹ سے گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا

کراچی(آن لائن) دو روز قبل ائرپورٹ سے اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے، اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔ اسے پاکستانی پولیس کی تربیت کے لئے 3 ماہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام نے مزید کہا کہ دوران سفر جوئیل مسلح نہیں تھا بلکہ اس کے سامان سے گولیاں نکلی ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ جوئیل کی رہائی کے لئے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس کی رہائی جلد ہی عمل میں آجائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن