وزیراعظم کی منظوری سے مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا، دیگر 2 وزراء کو بھی جلد قلمدان ملنے کا امکان
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی منظوری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا۔ گذشتہ روز کابینہ ڈویژن نے اس بارے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ (ن) کی طرف سے خود کو اہمیت نہ دینے پر سخت ناراض تھے۔ وفاقی حکومت نے تاحال جے یو آئی (ف) کے 2 وزراء کو وزارتوں کے قلمدان بھی نہیں دئیے، دونوں وزراء کو بھی جلد قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے اس پیشرفت کی وجہ عمران خان کی 11مئی کی تحریک کی کال کو قرار دیا ہے۔