• news

9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھندا دیدیا، 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ

لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 7 سالہ گونگی بہری بچی سمیت 2 خواتین جبکہ چنیوٹ میں 13 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سندر کے علاقہ میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ مراکہ کوارثر کے صدیق کا 5 سالہ بیٹا ابوبکر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم شہزاد اسے بہلا پھسلا کر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ اسکی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈیرہ  اسماعیل خان میں 9 سالہ بچی (ش) کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد پھندا دیکر قتل کردیا۔ علاوہ ازیں 2 بچے بھی زیادتی کا شکار ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں واقع ظفرآبادکالونی میں نامعلوم افراد نے 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھندا دیکر بیدردی سے قتل کر دیا۔ اہل علاقہ نے واقعہ کیخلاف احتجاج کیا۔ ٹائون پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ظفر آباد کالونی میں 9 سالہ  (ش) گھر سے سوداسلف لینے کیلئے بازار گئی لیکن گھر واپس نہیں آئی دو روز بعد (ش) کی نعش کھیت سے ملی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعدگلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے سخت احتجاج کیا اور ملزموں کی فوری گرفتاری جبکہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ چنیوٹ میں چار اوباش نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس تین ملزم گرفتار کرلئے چوتھا بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ جڑانوالہ میں مسلح افراد نے 7 سالہ بچی، گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کرڈالی۔  ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صدر تاندلیانوالہ 400گ۔ب کے رہائشی سکندر کی جواں سالہ گونگی، بہری بیٹی (س) کو گھر میں اکیلی پا کر فیض نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈجکوٹ 243 ر۔ب کی (ک) کو ملزم ریحان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شاداب کالونی میں نوجوان نے 10سالہ بچے کو چاکلیٹ دلوانے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب کالونی کے اللہ دتہ 10 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔  اختر آباد میں 12سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن